کراچی میں ہوم ورک نہ کرنے پر باپ نے اپنے بیٹے کو جلا دیا

کراچی: کراچی میں سفاک باپ نے ہوم وک نہ کرنے پر اپنے 12 سالہ سگے بیٹے کو زندہ جلاکر مارڈالا

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا، بچہ دو روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا،
پولیس نے ملزم نذیر خان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مقتول بچے کی والدہ نے بیان دیا ہے کہ شبیر ہوم ورک نہیں کررہا تھا جس پر اسکے باپ نے غصے میں آکرتھنر پھینک دیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کے بعد اپنے شوہر سے ڈر گئی تھی اس لیے رپورٹ نہیں کروائی ـ

پولیس کے مطابق ملزم نذیربیروزگار تھا اس لیے بات بات پرغصہ کرتا تھا اور وہ گھر میں رنگ کیلئے تھنرلایا تھا۔