سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے اضافہ کے بعد 156200 روپے ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 1675 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1200روپے اضافے کے بعد 156200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1028روپے کے اضافے کے بعد 133916روپے کی سطح پر آگئی۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ـ