بحریہ گرینڈ جامع مسجد میں مسجد نبوی طرز پر چھتریاں نصب

کراچی : بحریہ ٹاؤن کراچی نے بحریہ گرینڈ جامع مسجد کراچی میں مکہ اور مدینہ کی مساجد کی طرز پر سائے کیلئے چھتریاں نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

حرمین کی مقدس مساجد کے آرکیٹیکچرل برلائنس سے متاثر ہو کر شیڈنگ چھتریاں لگائی جا رہی ہیں ۔ یہ چھتریاں خالص ڈیفلون مواد سے بنی ہیں، جو سورج کی گرمی اور بارش کے پانی سے بچائیں گی ۔

مذید پڑھیں : اعلی سیاسی شخصیت کے فرنٹ مین علی حسن بروہی کیخلاف منی لانڈرنگ کی ایک اور انکوائری شروع

بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ کے مطابق یہ شیڈ چھتریاں غیر آتش گیر اور واٹر پروف ہوتی ہیں، یہ گرم موسم میں درجہ حرارت کو 10 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کرتی ہیں۔

واضح رہے بحریہ گرینڈ مسجد پاکستان کی سب سے بڑی اور دنیا کی تیسری سب سے بڑی مسجد ہے ۔ جو 80 ایکڑ اراضی پر پھیلی ہوئی ہے ۔ گرینڈ جامع مسجد کراچی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ جس کو جلد نمازیوں کیلئے کھول دیا جائے گا ۔