چمن بائی پاس پر بریک فیل ہونے کے باعث گاڑی الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان میں چمن بائی پاس روڈ پر تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق چمن بائی پاس پر پک اپ کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے تیز رفتار کار الٹ گئی، حادثے میں تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔

لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گاڑی مردہ کاریز سے شہر کی طرف آرہی تھی کہ بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے قائم گاڑیوں کے شورم میں جا گھسی۔