مجھے نہیں پتا حیدر علی کو کس بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا، عاقب جاوید

لاہور : سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ پر تنقید کی ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا ہے کہ ایشیا کپ والی ہی ٹیم منتخب ہوئی ہے، مجھے نہیں لگتا یہ ٹیم ورلڈ کپ میں بہت اچھا کر سکے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بولنگ اچھی ہے لیکن بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا رہے گا، اوپننگ میں بابر اور رضوان ہی ہوں گے، وہ جگہ تو خالی نہیں ہوگی، بابر اور رضوان اپنی جگہ پر رہیں گے، تیسرے نمبر پر شان کو کھلایا جائےگا اور مڈل آرڈر ہی ہماری اصل پرابلم ہے۔

مذید پڑھیں : الطاف حسین کی برتھ ڈے پر نائن زیرو کا خاتمہ اور دیرینہ کارکنان کی لاشیں

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا حیدر علی کو کس بنیاد پر ٹیم میں شامل کیاگیا، اسی طرح حارث کی سلیکشن سمجھ میں نہیں آتی، اس نے کہاں پرفارم کیا؟

انھوں نے مزید کہا کہ شان مسعود نے پرفارم کیا، خوشی ہے کہ انہیں اسکواڈ میں جگہ ملی، شان مسعود نے اپنی بیٹنگ بہتر کی ہے، آپ کو شعیب ملک اور سرفراز احمد سے ضد ہےتو کوئی نیا ٹیلنٹ لائیں۔