پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 140 ڈینگی وائرس کیسز رپورٹ

پشاور : پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی کے حملے تیز ہوگئے ہیں، صوبے بھر میں 310 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

پشاور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سو چالیس افراد میں وائرس پایا گیا، لوئر دیر میں چھیالیس اور مردان میں انتالیس کیسز سامنے آئے ہیں۔

مذید پڑھیں : الطاف حسین کی برتھ ڈے پر نائن زیرو کا خاتمہ اور دیرینہ کارکنان کی لاشیں

دوسری جانب جڑواں شہروں سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں بھی ڈینگی کا تیز پھیلاؤ جاری ہے۔ لاہور میں اٹھانوے، راولپنڈی میں اناسی اور اسلام آباد میں پچھتر افراد متاثر ہوئے ہیں۔

گوجرانوالہ، ملتان، سیالکوٹ اور ڈی جی خان سے بھی ڈینگی کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے چھ سو اٹھہتر مریض زیر علاج ہیں۔