پیر اعجاز اشرفی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ

سوات :سیلاب متاثرین کی مدد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام میں مصیبت زدہ کی مدد کرنا رضاٸے الہی ہے ہجرت مدینہ کے موقع پر انصار نے مہاجرین کی مدد کر کے اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی۔

ان خیالات کا اظہار پیر اعجاز اشرفی تحریک لبیک یا رسول اللہ کے بانی و شوری رکن رہنما و سلسلہ عالیہ اشرفیہ کے پیشوا نے سوات کلام مدین بحرین کے متاثرہ علاقووں کا ہنگامی دورہ کرتے ہوے کیا۔

مذید پڑھیں : مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ذمہ داران کا دورہ بلوچستان سندھ

پیر اعجاز اشرفی نے متاثرہ لوگوں میں بستر گرم سرد کپڑے برتن راشن نقدی و دیگر ضروریات زندگی کا سامان تقسیم کیا ۔ پیر اعجاز اشرفی نے اعلان کیا ستمبر 2022 کے آخری ہفتہ میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی کھیپ جنوبی پنجاب سندھ بلوچستان کے متاثرہ علاقوں کے افراد تک پہنچاٸی جاٸے گی۔پ

پیر اعجاز اشرفی نے پوری دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ سیلاب زدگان کی فوری مدد ریلیف دینے کے لیے سردی کے بستر کپڑے کھانے کی اشیا خیمے داواٸیاں مرکز اہلسنت درگاہ جامع مسجد قطب شاہ ولی اچھرہ رحمان پورہ لاھور یا اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ لوگوں کو پہنچانے کی کوشش کریں تاکہ ہماری مدد سے متاثر لوگ زندگی طرف لوٹ سکیں۔