زخمی شخص کو اسپتال پہنچانے والے کیلئے IG سندھ کا بڑا اعلان

کراچی: انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ آئندہ کوئی زخمی ملے تو ڈریں نہیں اسے ہسپتال پہنچائیں ، فائرنگ اور ایکسیڈنٹ کے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے والے کو انعام ملے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے خوف سے زخمی کو بروقت ہسپتال منتقل نہیں کیا جاتا ، جس سے بعض دفعہ ایسی صورتحال میں زخمی شخص کی جان چلی جاتی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ زخمی کو ہسپتال منتقل کرنے والے شہری کو پولیس زبردستی گواہ نہیں بنائے گی ۔