بچوں کی معمولی شرارت کے تنازع پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

پشاور میں گاڑی پر لکیر ڈالنے کے تنازع پر فائرنگ، جسکے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال میں گاڑی پر لکیر ڈالنے پر مالک نے بچوں کو تھپڑ مارا جس پر بچوں کے رشتہ داروں اور گاڑی مالک کے درمیان تکرار ہوئی اور ملزم نے فائرنگ کردی۔

گاڑی مالک کی مبینہ فائرنگ سے بچوں کے چچا اور چچازاد بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔ قتل ہونے والے دونوں افراد افغان شہری ہیں۔