امریکی ڈالر کی قیمت کی 236 روپے 75 پیسے ہو گئی

ڈالر ریٹ

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 235 روپے 88 پیسے سے بڑھ کر 236 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 87 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت شدید مشکلات میں گھری ہوئی ہے، ڈالرز کی کمی اور درآمدی ادائیگیوں کے باعث ملک سے ڈالرز تیزی سے ختم ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری سے ابتک ڈالر 16 روپے 75 پیسے مہنگا ہو چکا ہے، 16 اگست کو انٹر بینک میں ڈالر 213 روپے 90 پیسے پر تھا۔