ڈاکٹر محمد ضیاالدین کو اردو یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر بنا دیا گیا

کراچی : اردو یونیورسٹی کے سینیٹ اجلاس میں صدر پاکستان کی منظوری سے سینئر ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاالدین کو اردو یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر بنا دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر ضیا الدین دوسری بار اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر ہوئے ہیں ۔

تفسیلات کے مطابق جامعہ اردو کے مستقل وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر عطا کی غیر قانونی بیرون ملک روانگی اور بعد ازاں آن لائن یونیورسٹی چلانے کی وجہ سے یونیورسٹی میں مالی اور انتظامی بحران پیدا ہو گیا تھا جس کی وجہ سے اساتذہ اور غیر تدریسی عمال نے احتجاج شروع کر دیا تھا ۔

جس کی وجہ سے وفاقی وزارت تعلیم کی جانب اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس 15 ستمبر کو بلایا گیا تھا ۔ جس کی وجہ سے جمعرات کو سینیٹ کا 49 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیٹ اراکین نے شرکت کی ۔

مزید پڑھیں : اعلی سیاسی شخصیت کے فرنٹ مین علی حسن بروہی کیخلاف منی لانڈرنگ کی ایک اور انکوائری شروع

اردو یونیورسٹی کے سینیٹ کے اجلاس میں سینیئر ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاالدین کو یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے ۔ دوسرے نمبر پر اہم فیصلہ یہ کیا گیا ہے کہ مستقل وائس چانسلر کے لئے سرچ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔ اس سرچ کمیٹی کے کنونیئر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار ہونگے ۔

اس سرچ کمیٹی میں صدر پاکستان کی جانب سے دو نام دیئے گئے ہیں ، جن میں صدر پاکستان نے ڈاکٹر سروش لودھی اور ڈاکٹر مختار کو سرچ کمیٹی میں نامزد کیا ہے ، سینیٹ نے ڈاکٹر توصیف احمد خان اور سو وائٹ کے مالک شکیل الرحمن سمیت ڈاکٹر اے کیو مغل کو نامزد کیا ہے ۔جب کہ اس سرچ کمیٹی میں دو اساتذہ نمائندوں کو سنڈیکیٹ اجلاس کے بعد شامل کیا جائے گا ۔

پرانی نامزد کنندہ کمیٹی کو منسوخ کر کے دوبارہ نامزدہ کنندہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،نامزدہ کنندہ کمیٹی میں زوہیر عشیر ، شکییل الرحمن ، صادقہ صلاح الدین ، ڈاکٹر توصیف احمد خان ، ڈاکٹر کمال حیدر اور ڈاکٹر اخلاق حسین اور جامعہ کراچی کے سے ڈاکٹر ظہیر کو شامل کیا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں : بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی دعوہ اکیڈمی تباہی کے دھانے پہنچا دی گئی

وائس چانسلر کے اختیارات ہائر ایجوکیشن کمیشن کی منظوری سے مشروط کئے گئے ہیں ، اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے وائس چانسلر کے اختیارات کو اپنی مرضی سے مشروط کرایا ، جس کے بعد امکانات ہیں کہ سلیکشن بورڈ سے منظور ہونے والے امیدواروں کو تقرر نامے جاری کر دیئے جائیں گے ۔ اور وائس چانسلر کی تنخواہ کی منظوری بھی ایچ ای سی سے جاری ہو گی ۔

واضح رہے کہ نامزدہ کنندہ کمیٹی یونیورسٹی کا بااختیار فورم ہے جو سینیٹ کے اراکین کو نامزد کرتی ہے ، سنڈیکیٹ کے اراکین کو نامزد کرتی ہے اور جی آر ایم سی کے اراکین کو نامزدہ کرتی ہے ۔

اردو یونیورسٹی میں قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا الدین جلد سنڈیکیٹ کا اجلاس بلائیں گے ۔

ادھر غیر تدریسی عمال عبدالحق کیمپس ، گلشن کیمپس ، اساتذہ نمائندوں سمیت دیگر ملازمین نے ڈاکٹر محمد ضیاء الدین کو وائس چانسلر بننے پر مبارک باد دی ہے ۔