جامعہ محزن العلوم میں عالی شان ختم بخاری اور محفل حسن قراۃ ہو گی

رپورٹ : اختر شیخ

جامعۃ اسلامیہ مخزن العلوم کراچی کی جانب سے ایک بار پھر ختم بخاری اور محفل حسن قراۃ کا اہتمام کیا جارہا ہے .

ختم بخاری اور محفل حسن قراۃ 8 مارچ بروز اتوار بعد نماز مغرب شروع ہو گی ، اس محفل کی بنیاد مفتی محمد مظفرالدین نے رکھی تھی ،جب کہ اس کی صدارت مدرسہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر قاسم محمود کریں گے .اس پروگرا میں ملک بھر کے نامور خطبا کو دعوت دی گئی ہے .

جامعہ دارالعلوم کراچی کے ناظم تعلیمات مولانا عزیز الرحمن ، وفاق المدارس کے ترجمان مولانا عبدالقدوس محمدی ، وفاق المدارس سندھ کے ترجمان مولاا طلحہ رحمانی اور قراء کرام میں قاری محمد ابراہیم کاسی ،مولانا قاری نذیر احمد مالکی اور قاری اکبر مالکی شریک ہونگے .

اس کے علاوہ نعت خوانوں میں حافظ حسان حسانی ، حافظ عبدالرزاق ، قاری ابوبکر شاکر اور حافظ محمد اعجازہونگے ،اس کے علاوہ مقامی سیاسی زعماء ، سماجی شخصیات کے علاوہ صحافی بھی شریک ہونگے .گزشتہ برس بھی اس محفل میں‌ بیرون ممالک سے قراء کرام کو مدعو کیا گیا تھا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں