جامعہ کراچی کرائم سین یونٹ افسران کیلئے DNA کی تربیتی ورکشاپ جاری

کراچی : جامعہ کراچی میں کرائم سین یونٹ آفیسرز کے لیے ڈی این اے لیب میں تربیتی سیشن جاری ہے ، جس میں 3 روزہ سیشن میں 90 افسران شرکت کر رہے ہیں، ایس ایف ڈی ایل جامعہ کراچی میں اب تک تقربیاً 5 ہزار سے زیادہ ڈی این اے تجزیات ہو چکے ہیں ۔

صوبے کی پہلی جدید سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل) کے تحت بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں پیر کوکرائم سین یونٹ آفیسرز سندھ پولیس کے لیے فرانزک ڈی این اے سے متعلق تین روزہ تربیتی سیشن ہوا۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی ایکٹنگ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین اور ایس ایف ڈی ایل کے فرانزک کے انچارج اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اشتیاق احمدخان نے ایل ای جے نیشنل سائینس انفارمیشن سینٹر جامعہ کراچی میں منقعدہ کرائم سین یونٹ آفیسرز کے تربیتی سیشن سے خطاب کیا۔

مذید پڑھیں : طلبہ و والدین کیلئے خوشخبری ، سکول مالکان کیلئے اہم ہدایات جاری

اس تربیتی سیشن کے پہلے روز 30 افسران نے شرکت کی ، جب کہ تین دن کے سیشن میں کل 90 افسران کی شرکت ہو گی ۔ اپنے افتتاحی خطاب میں پروفیسر فرزانہ شاہین نے شرکاء کو آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کی جانب سے خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایف ڈی ایل جامعہ کراچی کے تحت مستقل بنیادوں پر میڈیکو لیگل آفیسرز، پروسیکیوشن کے شعبے اور عدلیہ کے لیے فرانزک ڈی این اے سے متعلق تربیتی سیشن کا انعقاد ہوتا ہے، انھوں نے کہا شرکاء کو بتایا کہ ایس ایف ڈی ایل جامعہ کراچی میں اب تک تقربیاً 5 ہزار سے زیادہ ڈی این اے تجزیات ہو چکے ہیں۔

مذید پڑھیں : والدین کو سہولیات دینے کیلئے ڈائریکٹوریٹ اسکول کی 5 رکنی کمیٹی قائم

ڈاکٹر اشتیاق احمد خان نے کہا کہ فرانزک ڈی این اے دورِ حاضر کا جدید ترین آلہئ تحقیق ہے جس نے جرائم اور شہری مسائل کے حل میں بہت زیادہ توجوہ حاصل کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس سیشن میں مختلف کیسز میں نمونوں کی جمع آوری کے طریقوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔

انھوں نے شرکاء کو جدید ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری کے قیام کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ایس ایف ڈی ایل بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل طور پر ڈی این اے اور سیرولوجی کیسز کو حل کرنے کی اسطاعت رکھتی ہے۔ پہلے دن کے سیشن کے اختتام پر شرکاء نے سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری کا دورہ کیا جہاں پر انھوں نے فرضی کرائم سین پرتربیت حاصل کی ۔