بورڈ آف ریونیو میں سب لیز پر بھی بھاری کمیشن وصولی کا دھندہ عروج پر

کراچی : زمینی دستاویزات کی ٹرانسفر اور سب لیز کے نام پر ریوینیو سسٹم ماہانہ لاکھوں روپے ڈھکارنے لگا ہے ۔

بورڈ آف ریوینیو سندھ میں زمینوں کی دستاویزات کی تیاری کے لئے سب لیز سمیت دیگر پر بھاری رشوت وصولی کا دھندہ جاری ہے ۔ سسٹم کے تحت افسران و ملازمین ہر فائل پر پیسے اینٹھ رہے ہیں ۔ جس پر اینٹی کرپشن اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے معنی خیز خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

سروے کے مطابو بن قاسم ٹاٸون سب رجسٹرار آفس اور لانڈھی ٹاٸون سب رجسٹرار آفس پراٸیویٹ بیٹر قریشی برادران کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ بورڈ آف ریوینیو سندھ کے سینیٸر ممبر کے منظور نظر سب رجسٹرار عبدالغنی ملکانی اور شتروگن چاولہ نے ساٸلین سے سسٹم کے نام پر کروڑوں روپے رشوت وصولی کے لٸے دونوں پراٸیویٹ بیٹروں کو سب رجسٹرار آفس کا چارج دے رکھا ہے ۔

مذید پڑھیں : والدین کو سہولیات دینے کیلئے ڈائریکٹوریٹ اسکول کی 5 رکنی کمیٹی قائم

دونوں سب رجسٹرار آفسسز میں دونوں بھاٸی کھلے عام ساٸلین سے سیل ڈیڈ، پاور، گفٹ ڈیڈ اور دیگر کاموں کے من مانے پیسے وصول کرتے ہیں ۔ ڈی سی آفس قاٸد آباد کے باخبر ذراٸع کا کہنا ہے کہ قاٸد آباد ڈی سی آفس میں موجود 5 سب رجسٹرار آفسسز میں تمام سب رجسٹرارز نے ساٸلین سے سسٹم کے نام پر کروڑوں روپے وصولی کے لٸے پراٸیویٹ افراد کا نیٹ ورک فعال کر رکھا ہے ۔

جو ساٸلین سے ان کی جاٸیدادوں کے کاغزات بنانے کے لٸے سرکاری ٹیکسز کے علاوہ سب رجسٹرارز کے نام پر رشوت کے کروڑوں روپے وصول کرتے ہیں اور شام میں سسٹم کے نام جمع کی گٸی لاکھوں روپے رشوت سب رجسٹرارز کو دیتے ہیں ۔یہ دھندا عرصہ دراز سے جاری ہے ۔

مذید پڑھیں : میجر محمد اکرم (نشان حیدر) کی پیدائش

اس حوالے سے ساٸلین کا کہنا تھا کہ ٹرانسفر فیس سرکاری تمام ٹیکسسز دینے کے بعد 40 سے 50 ہزار سسٹم کے نام پر وصول کٸے جاتے ہیں ۔باقی نادرا ویریفیکیشن کے الگ ،تصویریں کھیچنے والے پراٸیویٹ افراد کے 1 ہزار روپے الگ، کاغزات پر دستخط کروانے والے کے 5 سو علیحدہ سے وصول کئے جاتے ہیں ۔

اینٹی کرپشن اور دیگر اداروں کو متعدد شکایات درج ہونے کے باوجود ان سسٹم والے سب رجسٹرارز کے خلاف کوٸی قانونی کارواٸی نہیں کی جاتی ہے ۔