والدین کو سہولیات دینے کیلئے ڈائریکٹوریٹ اسکول کی 5 رکنی کمیٹی قائم

کراچی : نجی اسکولوں میں فیسوں ، کتابوں ، کاپیوں ، اسٹیشنری ، یونیفارم کی فروخت اور زائد فیسیں لینے پر جاری ہونے والے نوٹی فکیشن پر عمل درآمد کیلئے ڈائریکٹوریٹ جنرل پرائیویٹ اسکول نے  رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ پروفیسر سلمان رضا کے دستخط سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن نمبر DIR/I&R/PIS/SE&-LD/GOS(3951-55)/2022 میں کہا گیا ہے کہ والدین کی جانب سے ملنے والی شکایات پر سندھ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (ریگولیشن اینڈ کنٹرول ) آرڈیننس 2001 اور 2005 کے تحت تمام نجی اسکولوں کے پرنسپلز کے نام ایک سرکلر جاری کر دیا گیا ہے ۔

جس میں نجی اسکولوں کے مالکان کو کو دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ایک معائنہ کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ جو ان اسکولوں کا دورہ کر کے سرکلر کی شقوں کے مطابق ریاکرڈ کو چیک کر کے اہنی رپورٹ اور سفارشات رجسٹریشن اتھارٹی کو پیش کرے گی ۔

مزید پڑھیں : طلبہ و والدین کیلئے خوشخبری ، سکول مالکان کیلئے اہم ہدایات جاری

جس پر ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کی ہدایات پر عمل درآمد کرنے والے اسکولوں کے خلاف رولز کے تحت ضابطے کی کارروائی عمل میں لائے جائے گی ۔

ڈائریکٹر محمد افضال کمیٹی کے کنونیئر ہونگے جب کہ ڈائریکٹر عبدالستار میمن ، ڈپٹی ڈائریکٹر گلاب رائے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شبیر سولنگی اور مانیٹرنگ آفیسر اخلاق احمد کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ۔