وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے جامعہ اردو انتظامیہ کو جھاڑ دیا

رپورٹ : اختر شیخ

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے جامعہ اردو کی مجموعی صورتحال پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس کو اساتذہ کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے مستقل شیخ الجامعہ کے تقرر پر زور دیا اور جلد انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس سے ملاقات کا عندیہ بھی دیا۔

انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس کے صدر ڈاکٹر کمال حیدر اور معتمد عمومی ڈاکٹر شاہداقبال نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے دورہ جامعہ ا ردو کے موقع پر گلشن اقبال کیمپس میں ان سے ملاقات کی اور وفاقی جامعہ اردو کے مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔بتایا جاتا ہے کہ وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے جامعہ اردوکے دورہ کے موقع پر انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ کیا جامعات اس طرح چلائی جا تی ہیں۔

معلو م ہوا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے دورہ کے حوالے سے بعض سینئر پروفیسر اور سینٹرز کو اعتماد میں لیا گیا اور ناہی انہیں مدعو کیا گیا جس سے جامعہ کے سینئر اساتذہ میں شدید غصہ اور بے چینی پائی جاتی ہے۔دوران ملاقات انجمن اساتذہ گلشن اور عبد الحق کے نمائندوں نے وفاقی وزیر تعلیم کو انتظامیہ کی نا اہلی اور بد انتظامی سے بھی آگاہ کیا۔علاوہ ازیں انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس نے اساتذہ کے نمائندوں کووقت دینے پر وفاقی وزیر تعلیم کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں