بلاول بھٹو زرداری نے عالمی دنیا کو پاکستان کی طرف متوجہ کیا : شازیہ عطا مری

کراچی : وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ عالمی دنیا کی طرف سے بارش اور سیلاب کے متاثرین سے ہمدردی اور امداد پر مشکور ہیں ۔

دنیا بھر کے سفیر بارش اور سیلاب کے متاثرین کے پاس پہنچے مگر جوکر کنسرٹ لگاتے رہے ۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خارجہ امور بہتر کر کے بلاول بھٹو زرداری نے شہید بھٹو اور محترمہ کی یاد تازہ کر دی ہے، بارش اور سیلاب کے متاثرین کی خدمت کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پیش پیش ہے۔

مذید پڑھیں : دو ماہ بعد ہی پیپلز بس سروس کے AC خراب ہو گئے

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کی پہلی ترجیح متاثرین کی دوبارہ بحالی ہے، بارش اور سیلاب کے متاثرین کی امداد پر عمران نیازی تڑپ رہے ہیں اور دنیا پاکستان کی قیادت پر اعتماد کر رہی ہے جس کی عمران نیازی کو تکلیف ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قسمت میں نہ انسان بننا لکھا ہے نہ عوامی سیاستدان بننا لکھا ہے ۔