بلوچستان میں آٹے کی قلت کا خدشہ

کوئٹہ: فلور مل مالکان نے سیکرٹری خوراک بلوچستان کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا اور پیر سے فلور ملز کو بند کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے ۔

فلور مل مالکان نے اس حوالے سے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ فلور مل مالکان اجلاس کے بعد پیر سے ہڑتال کا اعلان کرینگے۔  جس کی وجہ سے بلوچستان میں پیر سے فلور ملز بندہونے سے آٹے کی قلت کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے ۔

سیکریٹری خوراک کا بلوچستان کے فلور ملز مالکان کے ساتھ نا زیبا رویہ قابل قبول نہیں ۔ فلور ملز مالکان کا سوموار سے بلوچستان بھر میں فلور ملز بندھ کرنے کا اعلان کر دیا ۔

مذید پڑھیں : الطاف حسین کا نائن زیر جلایا گیا ؟

بلوچستان میں آٹے کا بحران دن بدن شدت اختیار کرنے لگا ہے ، مل مالکان کے مطابق سیکریٹری محکمہ خوراک دو مہینے سے بلوچستان کے فلور ملز کا ماہانہ گندم کا کوٹہ ریلیز نہیں کر رہا ہے ۔ فی فلور مل کو صرف 300 بوری گندم جاری کرنے کی ہدایات جاری کیں کوناکافی ہے ۔

مل مالکان کے مطابق وزیر اعلی نے آٹے کی بحران کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کو فلور ملز کا ماہ ستمبر کے گندم کا کوٹہ ریلیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایات کو سیکریٹری محکمہ خوراک نے ہوا میں اڈا دئیے۔