اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 124 ہیروئن کیپسول برآمد

اسلام آباد : انسداد منشیات فورس نے پاکستان سے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 124 کیپسول برآمد کر لیے۔

ذرائع کے مطابق انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز میں مزید اضافہ

اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے والے شخص کا تعلق چارسدہ سے ہے جو ہیروئن سے بھرے ہوئے 124 کیپسول پیٹ میں چھپا کر سعودی شہر جدہ لے جارہا رہا تھا۔

اے این ایف حکام کو اسکینگ کے دوران ملزم کے پیٹ میں منشیات کا علم ہوا جسے انہوں نے برآمد کرلیا، برآمد شدہ کیپسولز کا مجموعی وزن 980 گرام ہے۔انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔