سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1300 روپے اضافہ

سونے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1300روپے اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا اور فی تولہ قیمت ایک لاکھ 53 ہزار روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے اضافے سے  ایک لاکھ 31 ہزار 173 روپے ہے۔ جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 4 ڈالر کم ہوکر 1717 ڈالر فی اونس ہے۔