کراچی : سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مقرر کردہ ون مین کمیشن نے متروکہ وقف املاک بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ موضع گجرو سپر ہائی وے سہراب گوٹھ میں سروے نمبر 367 کی سرکاری اربوں روپے کی اراضی کو غیر قانونی قبضہ سے واگزار کرایا جائے۔
سپربم کورٹ کے احکامات پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے محکمہ کے نام ہدایات جاری کی ہیں کہ ہر صورت سہراب گوٹھ میں اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن کیا جائے۔ جس کیلئے سینئر افسران نے سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کراچی آصف خان کا نام پیش کیا ہے کہ آپریشن کیلئے دبنگ افسر کی ضرورت ہے ۔ جو اب لاہور میں تعینات ہیں ۔
جس کے بعد متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران نے اس آپریشن کیلئے خصوصی ٹاسک آصف خان کو دیا ہے۔ آصف خان کو دو ہفتوں کیلئے کراچی آفس اٹیچمنٹ کی گئی ہے ۔
متروکہ وقف املاک بورڈ اتھارٹی نے زمین واگزار کرانے کیلئے ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن شاہد بشیر نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی منظوری سے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔
