سخت گرمی کے باوجود کراچی کے بعض علاقوں میں بارش

کراچی : کراچی شہر میں گزشتہ روز کی طرح درجہ حرارت 40 سے زائد ہے ، سخت ترین گرمی کے دوران بھی کے الیکٹرک نے بجلی کا بریک ڈائون جاری رکھا ہوا ہے ۔ تاہم آج کراچی میں سخت گرمی کے دوران ہی بعض علاقوں میں بارش بھی شروع ہو گئی ہے ۔

کراچی کے بعض علاقوں میں ہلکی اور بعض علاقوں میں تیز بارش شروع ہے ۔ بلدیہ ٹاؤن میں ہلکی بوندا باندی ہے جب کہ سرجانی ٹائون میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

مذید پڑھیں : دو ماہ بعد ہی پیپلز بس سروس کے AC خراب ہو گئے

شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کی جارہی ہیں جس میں بارش کو انجوائے کیا جا رہا ہے ۔

نارتھ ناظم آباد گلشن حدید ، اورنگی ٹائون ، لیاری نادرن بائی پاس میں بھی تیز بارش ہے ۔

کراچی کے علاوہ بدین اور میر پور خاص تیز آندھی اور بارش کا سلسلہ ایک بار پھر سے شروع ہو گیا ہے ۔