دو ماہ بعد ہی پیپلز بس سروس کے AC خراب ہو گئے

کراچی : حکومت سندھ کے کارکردگی کی قلعی کھل گئی ، دو ماہ بعد ہی پیپلز بس سروس کے ایئرکنڈیشن مبینہ طور پر خراب ہو گئے ہیں ۔

حکومت سندھ کی شروع کردہ پیپلز بس سروس میں ایئر کنڈیشن نہیں چل رہے ، ایئر کنڈیشن کے بغیر ڈرائیور سخت گرمی کے اندر گاڑی چلا رہے ہیں جس میں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

مزید پڑھیں : الطاف حسین کا نائن زیر جلایا گیا ؟

گلشن حدید سے ایک ماہ قبل سندھ حکومت کی جانب سے چلائے جانے والی پیپلز بس سروس حکومت کی عدم توجہی کا شکار ہو گئی ہے ۔

مسافروں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات سے نوٹس لینے کی التجا کی ہے اور کہا ہے کہ روٹ گلشن حدید فیز ٹو تا ٹاور تک چلایا جائے تاکہ مسافروں کو سفری سہلوت مل سکے ۔

گاڑی کا اے سی خراب ہونے پر مسافروں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ۔ ویڈیو ذیل کے لنک سے دیکھا جا سکتا ہے ۔

لنک : https://youtu.be/ZA2d5fwMgxI