الطاف حسین کا نائن زیر جلایا گیا ؟

کراچی : کراچی میں اکثریت کیلئے دہشت کی علامت بننے والے الطاف حسین کے گھر نائن زیر کو مٹایا گیا یا آگ لگی ہے ؟۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے بلاک نمبر 8 میں واقع پلاٹ R/90 میں آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو خاکستر کر دیا ۔

نائن زیرو میں آگ لگنے کے بعد جہاں بیت سارے حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑی ، وہیں پر بعض لوگوں نے اس کو باقاعدہ سازش کے تحت آگ لگانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے ۔

مذید پڑھیں : ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کو بے گناہ قرار دینے کی پولیس رپورٹ مسترد

تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اپنی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق نائن زیرو پر اے سی دھماکے کی وجہ بنے ہیں ،اے سی میں ایل پی جی ٹائپ گیس کے اخراج سے کمرے میں گیس جمع ہوئی ، کمرے بند ہونے کی وجہ سے گیس کا اخراج نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے آگ لگ گی ۔

رپورٹ کے مطابق دوسرے کمرے میں تاروں کے گھچے لٹک رہے تھے اور ان میں شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ لگی جس کی وجہ سے دوسرے کمرے میں موجود گیس کی وجہ سے دھماکہ ہوا اور گیس چاروں طرف پھیل گئی ہے ۔

رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اس کے علاوہ ساتھ والے پلاٹ نمبر R-493 اور R-494 کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ مذکورہ رپورٹ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انسپکٹر عابد فاروق اور پولیس کانسٹیبل شعیب اسد نے جاری کی ہے ۔

مذید پڑھین : عامر خان کا سیلاب متاثرین کیلئے 25 لاکھ روپے کا عطیہ

تاہم اس رپورٹ کے بعد بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ اگر آگ شارٹ سرکٹ سے لگی تو پھر ایک ہی وقت میں اے سی کی گیس لیکج اور ایک اور وقت میں شارٹ سرکٹ کا ہونا کیسے اتفاق ہو گیا ؟ ۔ اس پر تمام حلقوں کا خاموش رہنا بھی سوالات کو جنم رہے رہا ہے ۔