ایران سے آنے والے ٹماٹر بلوچستان میں ہی ضائع

کوئٹہ : ایران سے آنے والے ٹماٹر بولچستان میں مبینہ طور پر ضائع کر دیئے گئے ہیں ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کہا جا رہا ہے کہ مذکورہ ٹرک ایران سے ٹماٹر لیکر آیا جس کو بلوچستان میں ہی ضائع کیا جا رہا ہے ۔تاکہ مقامی ٹماٹر مہنگے داموں فروخت کئے جا سکیں ۔

مذید پڑھیں : پاکستان میں سب سے زیادہ کرپشن کیچ بلوچستان میں ہوتی ہے : رابطہ کمیٹی کیچ

ویڈیو کے مطابق ایران سے آنے والے ٹماٹر سے لوڈ گاڑی کو منگچر بازار میں مقامی زمیندار احتجاجاً روڈ پر پھینک رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے  مارکیٹ میں ٹماٹر 300، 400، 500 روپے تک کلو مل رہے ہیں ۔

جس علاقے میں ٹماٹر ضائع کئے جا رہے ہیں یہ حلقہ میر ضیاء لانگو کا حلقہ انتخاب بھی ہے ۔