ٹریکٹر اور رکشا میں تصادم، 3 طالب العلم جاں بحق

رحیم یارخان میں ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 3 طالبات جاں بحق اور 6 طالبعلم زخمی ہو گئے۔

ریکسیو ذرائع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں ٹکر کا حادثہ ضان پور، باغ و بہار روڈ پر پیش آیا، حادثے کے وقت رکشے میں 9 طالب العلم سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں 3 طالبات جاں بحق اور 6 طالب العلم زخمی ہوئے، زخمی طالب العلموں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔