ہفتہ, جون 10, 2023
ہفتہ, جون 10, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانسر سید یونیورسٹی اور سلام تکافل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

سر سید یونیورسٹی اور سلام تکافل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی : سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے طلباء کی مالی مدد اور اعانت کے لیے سلام تکافل کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے تاکہ جامعہ سر سید کے طلباء اسٹوڈنٹ فنڈنگ پروگرام ، قرض حسنہ سے مستفید ہو سکیں ۔

سر سید یونیورسٹی ضرورتمند طلباء کی فہرست اور تفصیلات سلام تکافل کو فراہم کرے گی تاکہ ان کی خاطر خواہ مدد کی جا سکے ۔

سر سید یونیورسٹی ہائبرڈ انٹرن شپ پروگرام کے لئے سلام تکافل کے ساتھ تعاون کر رہی ہے تاکہ باہمی طے شدہ شرائط پر طلباء کے لیے انٹرن شپ کے مواقع فراہم کئے جا سکیں ۔

مذید پڑھیںجامعہ اردو 20 برس میں چھٹا مستقل وائس چانسلر مدت سے پہلے سے مستعفی

سلام تکافل کی طرف سے سر سید یونیورسٹی کو تحقیقی کام بھی سپرد کئے جائیں گے اور دونوں ادارے باہمی تعاون سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کریں گے اور اسلامک فنانشل پروڈکٹس کے فروغ اور آگہی کے لیے تکافل ورچوئل اپلیکیشن کی مفت رسائی بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔ سر سید یونیورسٹی کے طلباء کو معاہدے کے تحت تکافل کی طرف حصولِ علم کے لیے مالی سہولت فراہم کی جائے گی ۔

سر سید یونیورسٹی کی طرف سے رجسٹرار سید سرفراز علی اور سلام تکافل کی جانب سے مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکیٹو افسر رضوان حسین نے معاہدے پر دستخط کئے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں