ہری پور DC ڈینکی وائرس سے بچاؤ کیلئے اسپرے کروائیں : عوام

کھلابٹ : ڈپٹی کمشنر ہری پور ڈینگی وائرس کے روک تھام کے لیے محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ TMA اور لوکل گورنمنٹ کی تمام ویلج کونسلوں کو ڈینگی وائرس کے روک تھام کے لیے صفائی اور گھر گھر مچھر مار اسپرے کرنے کے احکامات جاری کرے ۔

ضلع ہری پور کی تمام ویلج کونسلوں کے پاس اسپرے پمپ اور ملازمین موجود ہیں ان سے کام لیا جائے ۔ اتنے بڑے ضلع کے عوام کو محکمہ صحت کی صرف دو ٹیموں کے سپرد کرنا پورے ضلع کے عوام کو ڈینگی اور ملیریا وباء کےسپرد کرنے کے مترادف ہے ۔

ضلعی انتظامیہ ہری پور ڈینگی کے روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر تمام محکمہ جات سے کام لے لوکل گورنمنٹ اور ٹی ایم اے کی مکمل خاموشی معنی خیز ہے ۔

ان خیالات کا اظہار علاقہ تناول کھلابٹ ہری پور اور گردونواح کی ویلج کونسلوں کے شہریوں نے صحافیوں کے ساتھ ایک سروے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات کے سابق ادوار میں ہری پور کی تمام ویلج کونسلوں نے اپنی فنڈنگ سے مچھر مار اسپرے پمپپ خریدے تھے جو ان کے پاس موجود ہیں ۔

کیا ویلج کونسلیں اپنی اپنی حدود میں ڈینگی وائرس کے روک تھام کے لیے اپنی سابقہ روایات کی طرح اس سال بھی گھر گھر مچھر مار مہم شروع نہیں کر سکتے اگر ویلج کونسلوں کے پاس فنڈ نہیں کیا اس ضمن میں ہاؤس کی قرارداد لوکل گورنمنٹ یا ڈپٹی کمشنر کو ارسال کی گئی جبکہ ہر ویلج کونسل میں صفائی کے لیے ورکرز بھرتی کیے گئے ہیں ۔

ان سے بہترین کام لیا جا سکتا تھا مگر محکمہ لوکل گورنمنٹ ہری پور مکمل خاموش ہے جب کہ TMA کے پاس ورکرز ملازمین سمیت دیگر بہت سارے وسائل موجود ہیں ۔

اگر ٹی ایم اے چاہتی تو روزانہ کی بنیاد پر تمام میونسپل کمیٹیوں کی حدود میں ڈینگی وائرس کے روک تھام کے لیے فوگ اور گھر گھر مچھر مار اسپرے سمیت نالیوں برساتی نالوں کی صفائی ممکن ہو سکتی تھی مگر ٹی ایم اے حکام بھی خاموش ہی نظر آۓ کیا محکمہ صحت سمیت ان محکمہ جات پر کسی قسم کی کوئی زمہ داری عائد نہیں ہوتی اس پر ڈپٹی کمشنر ہری پور کو نوٹس لینا ہو گا ۔

پورے ضلع کی عوام کو ڈینگی اور ملیریا وباء سے بچانا ہوگا ضلع بھر کے غریب عوام ڈینگی وائرس اور ملیریا سے سخت پریشان ہیں ہسپتالوں میں مریض داخل کرنے کی گنجائش نہیں رہی جب کہ ضلعی انتظامیہ تاحال مکمل طور پر خاموش ہے جو کہ معنی خیز ہے شہریوں کی کثیر تعداد نے ڈپٹی کمشنر ہری پور سے ڈینگی کے روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔