کیماڑی راشد سی فوڈ پر حملہ آوروں کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

کراچی : ایڈیشنل جج نے مدعی مقدمہ فروخ خانزادہ کی درخواست پر پاکستان پینل کورٹ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے حکم دے دیا ہے ۔

کراچی : گزشتہ دنوں کیماڑی کے علاقے کسٹم کلب روڈ پر واقع راشد سی فوڈ کی فرینچائز کے مالک فروخ خانزادہ پر فائرنگ کے بعد ان کے گھر پر حملہ اور ہوٹل پر توڑ پھوڑ لوٹ مار پتھراؤ کیا گیا تھا جس واقع کی ویڈیو میں سب واضح دیکھائی دے رہا تھا ۔

مذید پڑھیں : محمکہ تعلیم کی پرائیویٹ سکولوں سے متعلق والدین کی رہنمائی کیا ہے ؟

جس کے بعد پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر شر پسند عناصروں کو منتشر کر کے ڈنڈے مارے اور جائے وقوعہ سے فائر کیئے ہوئے تین خول برآمد کیئے تھے ۔ جس کے بعد مدعی مقدمہ فروخ خانزادہ نے مقدمہ درج کرنے کیلئے معزز عدالت سے رجوع کیا تھا ۔

جس پر آج 8 ستمبر کو ملزمان لعل بادشاہ جدون ، خان بادشاہ جدون ، عابد مرزا اور دیگر 25 افراد کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔