شاہ فیصل کالونی میں چھاپہ مار کارروائی میں جدید اسلحہ برآمد

کراچی: شاہ فیصل کے علاقے میں پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جدید اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔

اسلحہ ایک لانگ مشین گن LMG, تین کلاشن کوف, 2 شارٹ گن برآمد کی گئی ہیں ۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں 3 پسٹل 30 بور , ایک 12 بور راٸفل, 500 سے زاٸد مختلف اقسام کی گولیاں, 4 لوڈڈ چرخیاں اور 20 سے زاٸد لوڈڈ میگزین شامل ہیں ۔

مذید پڑھیں : سعید آباد چوکی سے ٹریفک اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

ایس ایس پی کے مطابق رآمدہ اسلحہ فارینسک کیلۓ بھیجا جا رہا ہے، تھانہ شاہ فیصل کالونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملوث ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جاۓ گا ۔