سعید آباد چوکی سے ٹریفک اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

کراچی : ٹریفک پولیس اہلکاروں کی رشوت خوری پر اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

اینٹی کرپشن ویسٹ زون اور مجسٹریٹ کے ہمراہ سعید آیاد ٹریفک پولیس چوکی پر چھاپہ مارا جہاں سے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

مذید پڑھیں : طلبہ و والدین کیلئے خوشخبری ، سکول مالکان کیلئے اہم ہدایات جاری

ایس او سعید آباد اور آر کے کو حراست میں لیکر اینٹی کرپشن ویسٹ کےدفتر منتقل کردیا گیا ۔دونوں اہلکار روزانہ کی بنیاد پر کھلے عام مسافر بسوں، پبلک ٹرانسپورٹ سے مبینہ رشوت لیتے تھے ۔

ٹرانسپورٹرز نے اینٹی کرپشن ویسٹ میں کچھ ٹریفک اہکاروں کی شکایات کی تھی ۔ اینٹی کرپشن ویسٹ زون کی جانب سے رنگے ہاتھوں کارروائی کرکے ٹریفک پولیس کے زمہ داران کو بیچ سڑک پر ہتھکڑیاں لگاکر گرفتار کرلیا گیا ۔

گرفتار ہونے والوں میں سب انسپکٹر جعفر ‛ اے ایس آئی ارشاد شامل ہیں ۔