حنید لاکھانی کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ شہیم مسجد خیابان راحت میں ہو گی

اقراء یونیورسٹی کے بانی چانسلر اور سندھ بیت المال کے سابق سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حنید لاکھانی آج صبح ڈینگی بخار سے انتقال کر گئے ۔

حنید لاکھانی کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا اور پھر طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کر دیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔

اِن کی نماز جنازہ جمعرات 9 ستمبر کو بعدِ نماز جمعہ جامع مسجد سہیم ، خیابان راحت ڈی ایچ اے میں ادا کی جائے گی ۔اور خواتین کے لئے دعا کا اہتمام بہ روز ہفتہ بعد نماز عصر تا مغرب خیابان بدر ، ہائوس نمبر 66/1 ، اسٹریٹ نمبر 10 میں ہو گی ۔

مذید پڑھیں : جامعہ اردو 20 برس میں چھٹا مستقل وائس چانسلر مدت سے پہلے سے مستعفی

اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے بانی چانسلر حنید لاکھانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے سانحہ قراد دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اقراء یونیورسٹی ان ہی کا ویژن تھی اور ان ہی کی کوششوں اور محنت کی وجہ سے ملک کی سب سے بڑی نجی یونیورسٹی بن گئی تھی اور حنید لاکھانی کی بدولت ہی اقراء یونیورسٹی کا شمار ملک کی بہترین جامعات میں ہوتا ہے ۔