ڈالر مہنگا، ایک امریکی ڈالر 233 روپےکا ہو گیا

ڈالر ریٹ

انٹر بینک میں منگل کے روز کاروبار کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ  دیکھا گیا۔

انٹربینک میں ڈالر 1 روپیہ 56 پیسے مہنگا ہوکر  221 روپے 42 پیسے پر بند ہوا ہے۔ جبکہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 233 روپےکا ہو گیا ہے۔ اس طرح اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کا فرق تقریباً 12 روپےکا ہوگیا ہے ۔