ضیاءالدین یونیورسٹی اور کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی: ضیاءالدین یونیورسٹی کے شعبہ کلینیکل سائیکالوجی اور کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر نے تیسرے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر لیے۔

دونوں اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا مقصد شعبہ کلینیکل سائیکالوجی کے طلباءکے لیے انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنا اور اس شعبے میں گہرے تجربے کو بڑھانا ہے۔

مزید پڑھیں:یس ایچ او سہراب گوٹھ کی سرپرستی میں پرویز گوپانگ کی جوئے کی منڈی آباد

اس موقع پر ضیاءالدین یونیورسٹی فیکلٹی آف لبرل آرٹس اینڈ ہیومن سائنسز کی ڈین ڈاکٹر شہلا صدیقی کا کہنا تھا کہ طلباءکو نئے مواقع فراہم کرنا ہمیشہ سے ہماری اولین ترجیح رہی ہے، اور میں محسوس کرتی ہوں کہ اس طرح کے مواقع فراہم کرنے سے مستقبل میں طلباءکو ان کے شعبے میں سیکھنے میں بھرپور مدد ملے گی۔

کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کی پرنسپل ثناءایاز کہنا تھا کہ نے طلباءکے فوائد کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہا کہ ہمارا ادارہ مہارت کی نشوونما اور دیگر پروگراموں کے لیے کام کرتا ہے، یہ نفسیات کے طلباءکو انٹرن شپ میں حصہ لینے اور اس شعبے میں تجربہ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں:جے ایس ایم یو کی جانب سے سجاول میں میڈیکل کیمپ، دوائیں اور راشن تقسیم ، ملیریا اور شوگر کے ٹیسٹ

کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر نے پاکستان سینٹر آف فلانتھراپی سے ذہنی معذوری کے شکار افراد کے لیے ایک مفت پیشہ ورانہ بحالی کی سہولت کے طور پر سرٹیفیکیشن حاصل کیا ہے۔ KVTC کے بحالی پروگرام میں فنکشنل اکیڈمکس، ووکیشنل اسکلز ٹریننگ، کھیلوں کے پروگرام، اور تمام علاج کا ایک منفرد مجموعہ استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ پیشہ ورانہ تربیت (STEVTA مصدقہ) کے ذریعے وصول کنندگان کی مہارتوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جو بالآخر ملازمت کے امکانات کا باعث بنتا ہے۔