نیازی بیرونی ایجنڈے کے تحت پاک آرمی کو تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہے، مولانا حافظ حمد اللہ

حافظ حمداللہ

کراچی : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے نئے آرمی چیف سے متعلق عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازگل کے بیان کے بعد عمران خان کا بیان آرمی میں تقسیم کی ایک اور سنگین سازش ہے، نیازی بیرونی ایجنڈے کے تحت پاکستان آرمی کو تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہے ۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی اساتذہ کی بھوک ہڑتال کل سے شروع ہو گی

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوںنے کہا ہے کہ اگر عمران خان کا پسندیدہ آرمی چیف نہ لگایا گیا تو کیا وہ محب وطن نہیں ہوگا ؟کیا یہ ہو سکتا ہے کہ تھری سٹار یا فور سٹار آفیسر ہو اور محب وطن نہ ہو؟حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ بانٹنے کا ٹھیکہ عمران نیازی کو کس نے دیا ہے؟

بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف سٹاف آف عمران نیازی اور چیف آف آرمی میں بہت فرق ہے عمران خان کو اس فرق کا احساس نہیں ہے ،عمران نیازی کان کھول کر سن لو آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق وزیراعظم کا صوابدید ہے فیصلے آپ کے منشا کے مطابق نہیں آئین اور قانون کے مطابق ہونگے ۔