فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ہلاکتیں

دمشق: شام میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گرنے سے پائلٹ اور عملے کے 2 ارکان ہلاک ہوگئے۔

شنہوا کے مطابق شام کی فوج نے بتایا کہ تیکنیکی خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر گرا جس کے نتیجے میں عملہ مارا گیا تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

عسکری ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا اور سوشل میڈیا پر شیئر ہونیوالی تصاویر سے دیکھا گیا کہ رہائشی آبادی کے درمیان گرا۔

شام کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر مامور تھا اور اس میں پائلٹ سمیت عملے کے 2 ارکان موجود تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے،

واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔