خانپور ڈیم کے اسپل وے 5 ستمبر کو پھر کھولیں گے : انتظامیہ

خانپور ڈیم

خان پور ( راجا محمد طاہر ) خانپور ڈیم انتظامیہ کے مطابق 5 ستمبر کو دن 3 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک خان پور ڈیم کے اسپل ویز دوبارہ کھول دیئے جائیں گے ۔

دریائے ہرو کی نزدیکی آبادی حفاظتی اقدامات کر لیں اور دریائے ہرو سے دور رہیں۔ 8250 کیوسک پانی کا اخراج کیا جائے گا۔

سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ دریا کی طرف ان دنوں رخ نہ کریں ۔ دریا کے اردگرد داخلے پر مکمل پابندی ہے مقامی آبادی سے بھی گزارش کی جاتی ہے کہ وہ دریائے ہرو سے دور رہے اور اپنے حفاظتی اقدامات کر لیں ۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپنے مال مویشی کو بھی دریا کی طرف رخ نہ کرنے دیں ۔ اٹک راولپنڈی اور ٹیکسلا کے لوگوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ دریا کے اردگرد نہ جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے ۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی سپل وے کھولے گئے تھے ۔