پیس ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ اسکولز سیلاب کیلئے منفرد ٹیلی تھون کرے گی

کراچی : پیس ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ اسکولز سیلاب کیلئے منفرد ٹیلی تھون کرے گی ۔ جس میں سیلاب زدگان کی خدمت کرنے والے چند بڑے اداروں کے مرکزی ذمہ داران کو مدعو کبا جائے گا جن میں الخدمت ‛ بیت السلام ٹرسٹ ‛ البرہان ‛ اہلسنت ویلفیئر ٹرسٹ ‛ دعوت اسلامی اور تحریک اللہ و اکبر شامل ہیں ۔

اتوار 4 ستمبر کو دن ایک بجے سے سہ پہر تین بجے تک پیس ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ اسکولز کے زیر اہتمام میٹرو ٹی وی چینل پر لائیو ٹیلی تھون پیش کیا جائے گا ۔جس میں فلاحی اداروں اور رفاعی تنظیموں کے ذمہ داران اپنی کارکردگی بتائیں گے جس کا مقصد سیلاب زدگان کیلئے سرگرم ان تنظیموں کیلئے فنڈ جمع کرنا ہے ۔

 

اس پروگرام کے میزبان بابر جدون کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ جو لوگ اس وقت سیللاب متاثرین کیلئے سر گرم عمل ہے ان کی معاونت کی جائے اس لیئے ہم نے سکولوں کے مالکان میں مہم چلائی ہے جو ڈونیشن دیں گے اور وہ ڈونیشن بعد از پروگرام چیک کی صورت میں متعلقہ تنظیموں کے دفاتر میں پہنچائی جائے گی ۔

اس میں متعدد اسکولوں کے مالکان اس مہم میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں ۔ اسکول مالکان کے سامنے مذکورہ فلاحی اداروں کے منتظمین اپنی کارکردگی پیش کریں گے اس کے بعد اسکول مالکان اپنی مرضی سے متعلقہ تنظیم کو فنڈ دیں گے جس کے چیک ہونگے جو ان تک پہنچائے جائیں گے ۔