آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد ہلاک ـ

دہلی: بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق بدھ اور جمعرات کے درمیان ریاست بہار میں بجلی گرنے سے یہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں ان میں زیادہ تر زمیندار اور مزدور تھے۔

وزیراعلٰی نتیش کمار نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

بھارت میں عموماً جون اور ستمبر میں مون سون کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات سامنے آتے ہیں۔ ہر سال اس کی وجہ سے اموات بھی رپورٹ ہوتی ہیں۔

نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے مطابق 2019 میں ہندوستان میں بجلی گرنے سے تقریباً 2900 افراد ہلاک ہوئے تھے۔