ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانایران و افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز درآمد ہونے سے قیمتیں کم...

ایران و افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز درآمد ہونے سے قیمتیں کم ہو گئیں

اسلام آباد : پاکستان میں بدترین سیلاب سے فصلیں تباہ ہونے کے بعد ایران اور افغانستان سے ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی آمد شروع ہو گئی ہے۔

دو پڑوسی ممالک سے پیاز کے 70 اور ٹماٹر سے 50 سے زائد ٹرالر کراچی کی سبزی منڈی پہنچ چکے ہیں جس کے بعد ان کی تھوک قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی ہے ۔

سبزی منڈی میں پیاز کی قیمت میں 100 روپے اور ٹماٹر کی قیمت میں 120 روپے فی کلو تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد ہول سیل میں پیاز 50 روپے کلو اور ٹماٹر 100 سے 110 روپے فی کلو میں فروخت ہوا ہے۔

اس حوالے سے مارکیٹ کمیٹی کے رہنما آصف احمد نے سندھ حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر کی مارکیٹوں میں پیاز اور ٹماٹر کی سستے داموں فروخت یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں شدید سیلاب اور فصلیں تباہ ہونے کے بعد کراچی سمیت ملک بھر میں سبزیوں کی قلت اور قیمتوں میں من مانا اضافہ ہوگیا ہے، شہر قائد میں پیاز 200 روپے اور ٹماٹر کی قیمت 500 روپے فی کلو تک فروخت کیے گئے ہیں۔

اختر شیخ
اختر شیخhttps://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں