افغان کرکٹ بورڈ کو گزشتہ ایک برس سے کوئی رقم نہیں ملی

کابل : کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب زدران کا کہنا ہے افغان کرکٹ بورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ کی جانب سے بینکنگ سسٹم کی بندش کے باعث گذشتہ ایک سال میں کوئی رقم نہیں ملی ۔

افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب زدران کا کہنا ہے کہ بورڈ اپنی پرانی بچت اور امارت اسلامیہ کی جانب سے دیئے جانے والے خصوصی فنڈ کے ذریعے اپنے اخراجات پورے کر رہا ہے ۔

ان کا مزید کہنا کہ امارت اسلامیہ نے کرکٹ بورڈ کے لیے اپنے سالانہ بجٹ میں خصوصی مختص کیا تھا ۔