ملتان میں لاپتہ 7 سالہ بچی کی لاش برآمد

ملتان: بستی جگو والا میں این ایل سی بائی پاس سے آگےایدھی سینٹر کے قریب قتل کی جانے والی 7 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی گزشتہ روز سے لاپتا تھی، بچی کے کانوں میں سونے کی بالیاں تھیں۔ امدادی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کی۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔