مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے گھر پر دستی بم حملہ

کوہاٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عباس آفریدی کے گھر پر نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ اور فائرنگ ـ

کوہاٹ: کوہاٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عباس آفریدی کے گھر پر نامعلوم افراد دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم نے عباس آفریدی کے گھر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔

پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔