محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نیا مشورہ دے ڈالا

کراچی : محکمہ موسميات کے مطابق پاکستان میں موسمياتی تبديلی کے اثرات شروع ہو چکے ہیں، جنہیں نظر انداز نہيں کیا جا سکتا۔ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر رواں سال ہر موسم شدید سے شدید تر ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ غير معممولی بارشوں کے بعد اب ملک میں موسم سرما کے دوران سردی بھی شدید پڑے گی۔