بین الاقوامی مرکز میں 53 امیدواروں کے ”ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام“ میں داخلے

کراچی:۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی نے53امیدواروں کودنیا بھر میں معروف ”ایم فل اور پی ایچ ڈی“ پروگرام برائے2022ء میں داخلے دیے ہیں۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی مرکز کے ”ایم فل اور پی ایچ ڈی“ پروگرام برائے2022ء کے تحت منعقدہ داخلہ ٹیسٹ میں تقریباً172اُمیدواروں نے شرکت کی تھی جس میں سے53امیدواروں کو انٹرویو کے بعد کامیاب قرار دیکر”ایم فل اور پی ایچ ڈی“ پروگرام میں داخلے دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:یوم دفاع کا پیغام || ہماری ذمے داریاں اور چند کلبلاتے سوالات

ترجمان نے کہا ہے کہ دیئے گئے کُل53داخلوں میں سے33داخلے ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٰٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی میں اور20داخلے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی),جامعہ کراچی میں دیے گئے ہیں۔

کُل53داخلوں میں 31ایم فل اور22پی ایچ ڈی کے طالب علم شامل ہیں, تفصیل کے مطابق ایچ ای جے انسٹی ٹیوٹ میں22ایم فل اور11پی ایچ ڈی میں داخلے دیے گئے ہیں جبکہ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر میں9 ایم فل اور11 پی ایچ ڈی میں داخلے دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی وجہ سے متبادل راستے استعمال کریں

یہ داخلے نامیاتی کیمیاء، تجزیاتی کیمیاء، طبعیاتی کیمیاء، غیر نامیاتی کیمیاء، حیاتی نامیاتی کیمیاء، ٹیکسٹائل کیمسٹری، فارماکولوجی، اور مالیکیولر میڈیسن جیسے اہم شعبہ جات میں دیے گئے ہیں۔