تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی وجہ سے متبادل راستے استعمال کریں

کراچی : یکم ستمبر 2022 کو مزار قائد سے متصل باغ جناح میں تحفظ ختم نبوت کے سلسلے میں کانفرنس منعقد کی گئی ہے۔ سیکیورٹی کے پیش نظر نمائش سے جانب سوسائٹی لائٹ سگنل اور سوسائٹی لائٹ سگنل سے جانب نمائش ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔ اس ضمن میں کراچی ٹریفک پولیس عوام الناس کے زحمت سے بچنے کے لئے متبادل راستوں کا تعین کیا ہے۔

متبادل راستے

o گرومندر
جمشید روڈ اور تین ہٹی سے نوائے وقت /نمائش پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گرومندر سے بہادر یار جنگ روڈ (سولجر بازار) اور جمشید روڈ سے جیل فلائی اوور یا نیو ٹاؤن سے ، طارق روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں ۔

o سوسائٹی :
شارع قائدین سوسائٹی سگنل سے آگے کسی بھی قسم کی ٹریفک کوجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔سوسائٹی لائٹ سگنل سے دائیں جانب عائشہ عزیز چورنگی کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

o پی پی چورنگی :
پی پی چورنگی سے صدر دواخانہ جانے والے راستے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔ یونیورسٹی روڈ سے براستہ نیو ایم سے جناح سے صدر دواخانہ کی جانب جانے والی ٹریفک کو پی پی چورنگی سے دائیں جانب 45 کانگریس کی جانب کا راستہ اختیار کرکے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔

o لسبیلہ :
ناظم آباد اور تین ہٹی سے آنے والی ہیوی ٹریفک کونمائش کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہے۔ جبکہ چھوٹی گاڑیاں جا سکیں گی۔ ہیوی گاڑیاں نشتر روڈ یا سولجر بازار کا راستہ اختیار کر یں۔

o کیپری:
ایم اے جناح روڈ کیپری سگنل سے جانب نمائش چورنگی ہیوی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہے جبکہ چھوٹی گاڑیاں جا سکتی ہیں۔

کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کےلیے ٹریفک پولیس راہنما 1915 ملائیں جہاں ہمارا نمائندے آپکی رہنما ئی کے لئے ہمہ وقت موجود ہیں یا ہمارے سوشل میڈیا یونٹ (فیس بک www.facebook.com/karachitrafficpolice ۔ واٹس ایپ 03059266907 ۔ یا ایف ایم ریڈیو 88.6 )سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہیں۔