نوکری کے حصول میں آسانی کے لیے وظیفہ

سوال”  میں پچھلے 2 سالوں سے بیروزگار ہوں ، 50 سے زیادہ جگہ Apply کر چکا ہوں ،  انٹرویو بھی بہت جگہ دیے ہے ، مگر JOB کہیں بھی نہیں لگ  رہی ،  الحمداللہ میں پانچ وقت نماز اہتمام سے ادا کرتا ہوں ،  4 ماہ لگے ہوئے ہے ، پانچوں اعمال میں بھی جڑتا ہوں ، سالانہ 40 یوم بھی لگ رہے ہے ، آپ سے گزارش ہے کہ کوئی حل بتائیں ؟

جواب

آپ کے مذکورہ اعمال جاری رکھیں ، اور ساتھ ساتھ استغفار کی کثرت اور  ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

” اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ ".

اور جب بھی وضو کیا کریں دورانِ وضو درج ذیل دعا کا اہتمام کیا کریں:

” اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ وَ وَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَ بَارِكْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ ".

مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"وعن علي: أنه جاءه مكاتب فقال: إني عجزت عن كتابي فأعني قال: ألا أعلمك كلمات علمنيهن رسول الله صلى الله عليه وسلم لو كان عليك مثل جبل كبير دينا أداه الله عنك. قل: «اللهم اكفني ‌بحلالك ‌عن ‌حرامك وأغنني بفضلك عمن سواك» . رواه الترمذي والبيهقي في الدعوات الكبير”.

(مشكاة المصابيح، كتاب الدعوات، باب الدعوات في الأوقات، ج:2 / ص:756، ط: المكتب الإسلامي – بيروت)

فقط واللہ اعلم