میٹرک بورڈ کا ملحق اسکولوں کی تجدید اور نئے الحاق کے فارم جمع کرنے کا اعلان

میٹرک بورڈ

کراچی  : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی تجدیدسال 23-2022 ء اور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کر دی ہے۔

چیئرمین بورڈسید شرف علی شاہ نے کہا کہ اسکولوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے توسیع دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:ایل ایل بی اور بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال دوم ضمنی امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کا اعلان

انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ فارم بورڈ آفس کے متعلقہ اکاؤنٹس سیکشن سے فارم کی قیمت کی مالیت کے پے آرڈر(بنام سیکریٹری بورڈ)کے ذریعے حاصل کر کے 16ستمبر 2022ء تک بغیر لیٹ فیس اپنے نمائندگان کے ہمراہ اتھارٹی لیٹر اورشناختی کارڈ کی فوٹو کاپی بھیج کر جمع کرا سکتے ہیں۔

تاریخ گزرنے کے بعد بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں اب کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔