جامعہ کراچی: ایل ایل بی سال آخر اور بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال آخرضمنی امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹرسید ظفر حسین کے مطابق ایل ایل بی سال آخر اور بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال آخرضمنی امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے
مزید پڑھیں:ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں حتمی مراحل میں پہنچ گئی
۔نتائج کے مطابق ایل ایل بی سال آخر کے امتحانات میں 93 طلبہ شریک ہوئے،12 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 47 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 63.44 فیصدرہا۔
بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال آخرکے امتحانات میں ایک طالبعلم شریک ہوااور کامیاب قرارپایا۔کامیابی کاتناسب 100.00 فیصدرہا۔