ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں حتمی مراحل میں پہنچ گئی

کراچی : یکم ستمبر کوباغ جناح پر ہونیوالی ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں۔ قاری محمد عثمان کی قیادت میں وفد کی انتظامات کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ایسٹ سے ملاقات۔

کراچی : کانفرنس میں ملک بھر کے جید علمائے کرام کی آمد ہو گی ۔ مولانا فضل الرحمن کانفرنس کے مہمان خصوصی ہونگے۔

تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں لاکھوں مسلمان شرکت کریں گے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ترجمان کے مطابق یکم ستمبر کوباغ جناح مزار قائد پر تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس ہوگی۔ تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:مختلف حلقوں کی جانب سے جامعہ کراچی کے اساتذہ مسائل کو اجاگر کرنا قابل ستائش ہے، ڈاکٹر حارث

سیکورٹی اداروں سے ملکر ٹریفک اور روٹ پلان ترتیب دیا جاچکا ہے۔ اسٹیج اور پنڈال بنانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان کی قیادت میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ایسٹ کراچی سے ملاقاتیں کرکے سیکورٹی معاملات پر مشاورت کی۔

ٹریفک افسران کیساتھ ملکر پارکنگ اور ٹریفک کی ترتیبات طے کرلی گئی ہیں۔ قاری محمد عثمان نے جلسہ گاہ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکم ستمبر کو ہونیوالی ختم نبوت کانفرنس ملکی تاریخ کی بڑی کانفرنس ہوگی۔ پورے شہر میں کئی ماہ سے تیاریاں جاری ہیں۔

کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مفتی محمد تقی عثمانی، پیر ذوالفقار نقشبندی،پیر ناصرالدین خاکوانی، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،مولانا قاری حنیف جالندھری،صاحبزادہ خواجہ خلیل احمد،خواجہ عزیز احمد سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہونگی۔

مزید پڑھیں:جامعہ اردو IR میں سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے وفد کا دورہ

قاری محمد عثمان نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ایمان کی اساس ہے۔ قادیانیت کا تعاقب جاری رہے گا ۔ انہوں نے اہلیان کراچی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محمد عربی ﷺ سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے گھر گھر مہم چلائی جائے۔ اہلیان کراچی بھرپور شرکت کرکے کانفرنس کو کامیاب بنائیں اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عشق و محبت کا اظہار کریں۔